Thanda Pani Peene Ke Fayde Aur Nuksan

پانی ٹھنڈا پئیں یا گرم - Fridge ka pani peene ke fayde - Fridge ka pani peene ke nuksan

Thanda Pani Peene Ke Fayde Aur Nuksan

ٹھنڈے پانی کے فوائد

:1

جسم سے خون بہنے والے امراض کے علاج میں ٹھنڈا پانی بہت کارآمد ہے ۔

:2

دست کےامراض کے علاج میں ٹھنڈا پانی بہت مفید ہے ۔

:3

بے ہوشی میں چہرے پر ٹھنڈے پانی کے چھینٹے دینے سے ہوش آ جاتا ہے ۔

:4

ہیضہ کی شدت میں ٹھنڈے پانی سے نہانا بہت نافع ہے ۔

:5

 گردے کی پتھری کا مرض عام ہو چکا ہے, اس کی بنا پر اگر کسی شخص کو پتھری ہونے کا امکان ہو تو اس کے لئے ٹھنڈا پانی بہت مفید ہے- کثرت سے ٹھنڈا پانی پینے سے پتھری پیدا نہیں ہو گی اور اس مرض سے وہ شخص محفوظ رہ سکتا ہے۔

thanda pani penay ke fawaid

:6

 اگر کسی شخص کو بہت زیادہ تیز بخار ہو تو اس شخص کے لئے پانی پینا بے حدضروری ہے کیوں کہ ٹھنڈا پانی پینے سے جسم کا اندرونی درجہ حرارت کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے شدید درجہ حرارت کا زور ٹوٹنے لگتا ہے- اسی حالت میں مریض اگر کثرت سے ٹھنڈا پانی پئیےکہ جسم میں کپکپی طاری ہو جائے اور سردی سے دانت بجنے لگے تو چند ہی لمحے میں بخار کا زور ٹوٹ جائے گا اورایسی حالت میں مریض یک دم ٹھیک ہو جاتا ہے۔


اگر مریض میں مندرجہ ذیل حالتیں دیکھنے کو پائی جائیں تو اس کا علاج ٹھنڈے پانی سے کرنا مناسب نہیں ہوگا اور وہ حالتیں مندرجہ ذیل ہیں۔

 -اگرمریض کا معدہ اور جگر ضعیف یکم زورہو
 -جگراور معدے میں سردی کا غلبہ ہو
 -پیٹ میں کسی قسم کا ورم ہو
 -جسم میں کہیں بھی  درد کا محسوس ہونا
 -خون کی کمی کا ہونا
 -مریض کا لاغرہونا

 اوپر بیان کی گئ حالتوں میں اگر مریض کے اندر کوئی ایک حالت بھی پائی جائے تو مریض کا علاج ٹھنڈے پانی سے ہر گز نہ کیا جائے- اگر ایسے مریض کا علاج ٹھنڈے پانی سے کیا جائے تو مزید شدید بخار ہونے کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے۔

بے قاعدہ ٹھنڈا پانی پینے کے نقصانات

 پھل اور سبزی کھا کر فوراً پانی پی لینا ہاضمے کے امراض پیدا کرتا ہےٓ مذکورہ بالا غلطی اگر بار بار کی جاتی رہے تو مرض آکلہ پیدا ہو جاتا ہے ۔

thanda pani penay ke nuksan

 کچھ حالتیں ایسی ہیں جن میں ٹھنڈا پانی بلکل نہیں پینا چاہیے جیسا کہ پیاس کے بغیر کھانے سے پہلے، کھانے کے درمیان، کھانے کے بعد ، محنت و مشقت کے بعد، سونے کے درمیان، سو کر اٹھنے کے بعداور نہار منہ وغیرہ ۔

 ان تمام حالتوں میں ٹھنڈا پانی پینےسے بہت سی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں مثال کے طور پر ضعف اعصاب، ضعف معدہ، ضعف جگر، نزلہ، خون کی کمی، بخار، مرگی، ریشہ، فالج اور آنکھوں کے نیچے ورم وغیرہ ۔