Shahad - Fawaid, Taseer, Ilaj or Shifa

شہد - shahad khane ke fayde - honey advantages in Urdu - shahad makhi -

Shahad - Fawaid, Taseer, Ilaj or Shifa

شہد کے بارے میں مکمل معلوماتی تفصیلات

شہد

شہد ایک قسم کی شبنم خفی ہے جو پھولوں اور دوسرے نباتات پر گرتی ہے- اس کو ایک قسم کی نیش دار مکھی چوس کر اپنے چھتے میں کھانے کے لئےجمع کرتی ہے- یہ زمین کے بخارات میں جو اوپر کی طرف اٹھ کر ماحول میں نفج پاکر پانی بن جاتے ہیں اور رات کو گاڑھے ہو کر شہد کی شکل میں گرتے ہیں جو پھولوں درختوں کے پتوں پردکھائی دیتے ہیں انہیں انسان جمع کر لیتا ہے جیسے ترنجبین اور شیعو خشت، اور جو نظر سے مخفی ہوتے ہیں انہیں مکھی چوس لیتی ہے اسی لیے مختلف چیزوں سے حاصل ہونے والا شہد مختلف ہوتا ہے- اس میں مہال کی مکھی کو بھی دخل حاصل ہے مکھی کے چوسنے کی وجہ سےاس میں گرمی،جلا اور نفج زیادہ ہو جاتا ہے۔

honey benefits in Urdu

جو شہد چھتے سے ٹپک کر نکلتا ہے وہ بہتر ہوتا ہے اور جو نچوڑ نے سے حاصل ہوتا ہے اس میں موم وغیرہ ملا رہنے سے اچھا نہیں ہوتا۔ بہترین شہد کی پہچان ہے کے وہ سرخ، شفاف، گاڑھا ،خوشمزہ اور نہایت میٹھا ہوتا ہے- اس میں موم قطعی نہیں ہوتا اور دو انگلیوں کے درمیان اٹھانے سے تار بندھ جاتا ہے۔ 

دوسرا نمبر سفید رنگ کے شہد کا ہے یہ کھانے کے لئے بہتر سمجھا جاتا ہے -ربیع کے موسم میں حاصل کیا گیا شہد ساتھی صیفی موسم والے سے اچھا ہوتا ہے۔

شہد کی تاثیر/ مزاج

تازہ شہد دوسرے درجہ میں گرم اور پہلے درجہ میں خشک ہوتا ہے جو غذائیت کے لحاظ سے بہترین ہے۔

فوائد

.1

جسم کی رطوبت کو دور کرتا ہے۔

.2

   یرقان کونافع ہے۔

.3

 بلغمی امراض یعنی فالج، لقوہ اور صدور یہ کو دور کرتا ہے۔

.4

 پیاس کو بجھاتا ہے لیکن کثرت سے استعمال یا گرم مزاج والوں کو پیاس لگاتا ہے۔ شہد گردے اور مثانہ کی پتھری کو توڑتا ہے۔

.5

 دماغی فضلہ کو خارج کرتا ہے بھوک بڑھاتا ہے۔

.6

 دانتوں کو صاف کرتا ہے اور مضبوط بناتا ہے۔ دانتوں کا میل کچیل اپنی قوت جلا کے سبب دور کر کے انہیں مضبوط کرتا ہے۔

.7

 شہد میں سرکہ شامل کرکے کلی کرنے سے مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں اور ان کا گوشت جمتا ہے۔

.8

گرم پانی میں شہد ڈال کر اگر غرارے کیے جائیں تو خلق کےورم میں آرام ملتا ہے۔

.9

کھانسی کو دور کرتا ہے جگر کو قوت دیتا ہے پھوڑےپھنسیوں کو دور کرتا ہے۔

.10

شہد میں لہسن پیس کر چاٹنے سے بچھو کا زہر اتر جاتا ہے۔

.11

 شہد بالوں میں لگانے سے جوئیں اور لیکھیں مر جاتی ہیں اس کا استعمال جسمانی حرارت غریزی کو بنائے رکھتا ہے۔

.12 

رات سونے سے پہلے اگر نیم گرم دودھ میں ایک چمچ شہد ملا کر پی لیا جائے تو دن بھر کی تھکاوٹ اتر جاتی ہے اور سکون کی نیند آتی ہے۔

.13

شہد اور کلونجی کو ملا کر کھانے سے گردے کی پتھری ختم ہو جاتی ہے۔

.14

جلد پر شہد کا استعمال جادوئی اثرات مرتب کرتا ہےشہد کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات چہرے کے داغ دھبوں اور دانوں کو بڑھنے نہیں دیتی اکثر لوگ یہ سوچ کر پریشان ہوتے ہیں کے آخر اپنی جلد کو تروتازہ رکھنے کے لئے نمی بخش کیسے بنائیں؟ اس سلسلے میں بھی شہد بہت کارآمد ثابت ہوتا ہے۔

.15 

اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک لیموں اور ایک چائے کا چمچ شہد ڈال کر پینے سے بہت فائدہ ہوگا۔

.16 

 شہد السر کو دور کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

.17

 شہد حافظہ کو قوت دیتا ہے۔

.18 

 روزمرہ کی زندگی میں شہد کا استعمال آپ کو پرسکون رکھے گا۔

.19

کوئی چیز شہد میں رکھنے سے خراب نہیں ہوتی یہاں تک کہ تر میوے بھی اگر اس میں رکھ دیئے جائیں تو چھ ماہ تک خراب نہیں ہوتے۔

  

خراب ہوے شہد کی پہچان

harab shahad ke pehchan

 جاڑو ں میں حاصل کیا ہوا سبز و سیاہ اور پرانا ایک سال سے زائد کا ، تیز، تلخ ، ترش ، اکلاتا ہوا، بدبودار اور بے حد خشک شہد استعمال کے لیے ٹھیک نہیں- پرانا اور خراب شہد مضر صحت ہے جو کہ  جنون اور سوداوی مرض پیدا کرتا ہے۔