Coronavirus (COVID-19) | Alamat - Ilaj

کرونا وائرس کی علامات اورعلاج - coronavirus ki alamat in Urdu- corona virus ka ilaj - COVID-19 kese hota ha

Coronavirus (COVID-19) | Alamat - Ilaj

کرونا وائرس، اس کی علامات، اس سے بچاؤ اور علاج کے بارے میں مختصر مگر پُر اثر معلومات

 

کرونا وائرس کیا ہے؟

corona virus kia ha

کرونا وائرس ایک وبائی مرض ہے جو سب سے پہلے چائنہ کے شہر ووہان میں سامنے آیا جس کے بعد ملک میں فوری لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، تاکہ مرض کو پھیلنے سے روکا جا سکے ۔

اس سے متاثر ہونے والے زیادہ تر افراد بغیر کسی طبی علاج کے صحتیاب ہوجاتے ہیں ۔

یہ مرض بذات خود مہلک نہیں ہے لیکن یہ تیزی سے ایک فرد سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے اور کمزور قوتِ مدافعت رکھنے والے افراد کو بری طرح متاثر کرتا ہے ۔

 

کرونا وائرس کیسے پھیلتا ہے؟

coronavirus kaise hota hai

یہ وائرس متاثرہ شخص کے چھینکنے، کھانسنے (یعنی ناک اور منہ) یا وائرس زدہ ہاتھوں سے دوسرے افراد کو چھونے کے ذریعے سے باقیوں میں منتقل ہوتا ہے ۔

وائرس سے متاثرہ جگہ یا چیز کو چھونے سے بھی وائرس پھیل سکتا ہے. چاردیواری یا ناقص وینٹیلیشن والی جگہ پر وائرس کے پھیلنے کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے ۔

 

کرونا وائرس کی علامات کیا ہیں؟

coronavirus ki alamat

بخار، خشک کھانسی، تھکاوٹ، سانس لینے میں دشواری، سونگھنے اور چکھنے کی حِس کا متاثر ہونا اس وائرس کی علامات میں سے ہیں ۔ وائرس سے متاثرہ %85 ‏افراد میں ان میں سے کم از کم کوئی ایک علامت ظاہر ہوتی ہے ۔

 

کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کیا ہیں؟

coronavirus safety tips in Urdu

گھر پر رہیں، عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال کریں، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں، کھانستے اور چھینکتے وقت ناک اور منہ کے آگے رومال رکھیں، مصافحہ کرنے سے پرہیز کریں، ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں، ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، پینے کے لئے نیم گرم پانی استعمال کریں اور اپنے گھر میں جراثیم کُش سپرے کروائیں ۔

اپنے جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کریں ۔ اس کے لیے نہار منہ پانی میں لیمو ڈال کر پیا کریں، پروٹین اور وٹامنز سے بھرپور غذا کا استعمال کریں، رات کا کھانا جلدی کھائیں ۔

 

کرونا وائرس کا علاج کیا ہے؟

covid 19 ka gharelu ilaj

.1

اپنا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروائیں ۔ اگر ٹیسٹ کی سہولت موجود نہ ہو تو 14 دن تک گھر میں رہیں ۔

.2

کرونا وائرس کی ویکسین لگوائیں ۔ 

.3

 اگر آپکو کرونا وائرس ہو چکا ہے تو خود کو ایک کمرے تک محدود کر لیں۔ اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو ماسک پہنیں اور گھر کے باقی افراد سے ایک میٹر تک کا فاصلہ رکھیں ۔

.4

پینے کے لئیے گرم پانی استعمال کریں ۔

.5

ایک دن میں 4 دفعہ، کم از کم 20 منٹ کے لیے بھاپ لیں ۔

.6

سبز پتی کے قہوے کا استعمال کریں ۔

.7

سانس میں دشواری یا سینے میں درد کی صورت میں ادارہِ صحت کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں اور ان کی ہدایات پر عمل کریں ۔