Aam Ke Fayde - Aam Ki Taseer

آم کے فوائد - Aam(Mango) ke Faide - آم کے طبی فوائد - aam kay bare mein maloomat

Aam Ke Fayde - Aam Ki Taseer

شناخت

ایک ہندوستانی درخت کا پھل ہے،آ م ہندوستان کا خاص میو ہ ہے- یہ دنیا کے سب میوؤں کا نچوڑ ہے- اس کا درخت ساٹھ ستر فٹ بڑا ہوتا ہے- اس کا تنا سیدھا اور گولائی پندرہ فٹ ہوتی ہے- اس کے نوکدار پتے شروع میں لال ہوتے ہیں پھر گہرے ہرے رنگ کے ہوجاتے ہیں- آم کا درخت پچاس یا ساٹھ برس تک پھیلتا ہے- اس کے کچے پھل سے چٹنیاں، اچار اور مربہ وغیرہ تیار کیا جاتا ہے ۔

aam ke fawaid

 

مزاج

پکا شیریں آم - گرم اور تر

 

فوائد

میٹھا آم معدہ، مثانہ، گردہ، باہ، سانس لینے کے اعضاہ کو طاقت دیتا ہے ۔

بدن کا رنگ صاف کرتا ہے۔

 سر درد، بواسیر، اسہال،قولنج اور کھانسی دور کرتا ہے۔

 بدن کو فربہ کرتا ہے۔

 بدن کی سستی مٹاتا ہے۔

mango ke faide

اس میو ے کی صورت گردے کے ساتھ بہت مشابہت ہے- یہ گردے کو طاقتوربنا تا ہے۔

یہاں تک کہ تپ د ق کو زائل کرتا ہے۔

  کچا آم بھوک پیدا کرتا ہے۔

 آم کا مربہ دل اور معدے کو قوت دیتا ہے اور منہ میں خوشبو پیدا کرتا ہے۔

 آم کھا کر اوپر سے دودھ پینے سے بدن نہایت قوی ہو جاتا ہے۔

 پکا شیریں آم دل کو خوش رکھتا، منہ کی بد مز گی کو دور کرتا، بدن کو فربہ کرتا ہے۔

 آم کا اچار کھانے سے تلی گھٹ جاتی ہے۔

 ایک سال پرانے اچار کا تیل لگانے سے گنج دور ہوتا ہے۔